• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخدوم امین فہیم کی برسی پر آج مٹیاری میں عام تعطیل ہوگی

ہالا(نامہ نگار) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کےسابق صدر اورسروری جماعت کے روحانی پیشواء مخدوم امین فہیم کی دوسری برسی کےموقع پرضلع مٹیاری میں ڈپٹی کمشنر پرویز بلوچ نے پیر 20 نومبرکو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اسکولوں سمیت دیگر صوبائی ادارے بند رہینگے۔ لاء کالج ہالا میں برسی کی تقریبات کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ گل پہنوراوررستم سموں کےمطابق برسی کی تقریب سےپیپلز پارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹوزرداری، فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نثارکھوڑواور دیگروفاقی وصوبائی رہنما خطاب کرینگے۔ برسی کاآغاز پیر کی صبح درگاہ مخدوم سرور نوح کےسجادہ نشین مخدوم جمیل الزماں مزارمخدوم امین فہیم پرقرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کےبعد پھولوں کی چادرچڑحا کر کرینگے۔
تازہ ترین