سرسید احمد خاں کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں سے بھی خاصی دلچسپی تھی وہ طلبا کو جدید تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی دلچسپی لینے کی تاکید کیا کرتے تھے۔
ان خیالات کا اظہار چانسلر سرسیّد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جاوید انوار نے سرسیّد احمد خان کے دو سوسالہ جشن ولادت کے سلسلے میں سرسیّد یونیورسٹی کے شعبہ کھیل کی جانب سے اولمپئن اصلاح الدین ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں انٹرفیکلٹی اور اولمپئن الیون کے درمیان ایک نمائشی میچ کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرسیّد احمد خان کھیلوں سے خاصا لگا ؤ تھا اسی وجہ سے آپ کو علی گڑھ کے ہر تعلیمی ادارے میں کھیل کا میدان ضرور ملے گا، انہوں نے کہا کہ کھیل جہاں ایک جسم کو صحتمند وتوانا رکھتا ہے وہیں یہ انسان کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھار نے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
قبل ازیں یونیورسٹی فیکلٹی اورلمپئن الیون کے درمیان ہونے والے میچ میں اولمپئن الیون نے یونیورسٹی فیکلٹی کو4-2سے شکست دی۔ اولمپئن الیون کی جانب سے اصلاح الدین، کامران اشرف، سمیر حسین اور ایاز محمود نے ایک ایک گول جبکہ یونیورسٹی فیکلٹی کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان اور عادل عسکری نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
مہمانِ خصوصی چانسلر جاوید انوار نے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کیں بعد ازاں فاتح ورنر اپ ٹیم کو ٹرافیاں تقسیم کیں اس موقع پر کمانڈر پاکستان میرین اکیڈمی کموڈور اکبر نقی ستارہ امتیاز ملٹری، رجسٹرار سرسید یونیورسٹی کموڈور(ر) سید سرفراز علی ستارہ امتیاز ملٹری، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان، شعیب محمد، اسماء علی شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس حکومت پاکستان شہزاد پرویز بھٹی، پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن شاہد علی خان، انجینئر محفوظ، وقاص بخاری، محسن خان اور محمدارشد خان شامل بھی موجود تھے۔
قائد اعظم ڈپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ میں کے ایم سی نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو2-0 سے اور کراچی یونائیٹڈ نے ایشیا گھی ملز بھاولپور کو2-0 سے شکست دیدی