• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشنگ میں تا خیر کا شتکار سڑکوں پر نکل آئے ، چارسدہ روڈ بلاک

پشاور(خبرنگار)کسان بورڈ خیبرپختونخواکے زیراہتمام گنے کے کرشنگ سیزن میں تاخیراورگنے کے نرخ میں اضافہ نہ ہونے کیخلاف خزانہ شوگرملز کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیااس دوران مظاہرین نے چارسدہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بندکردیاجس کی وجہ سے مسافروں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےکسان بورڈ کے صدررضوان اللہ وردیگرکاکہناتھاکہ صوبے میں 293450ایکڑرقبے پرگناکاشت ہوتا ہے جس میں پچاس فیصدگناشوگرملز کودیاجاتاہے، پچھلے سال 5361420لاکھ ٹن گنے کی پیداواررہی جبکہ پچھلے سال سے حکومت نے گنے کے فی من40کلو کیلئے 180روپے مقررکیا جبکہ پچھلے سال 40کلوگنااگانے پر کاشتکارکے اخراجات کا تحمینہ207روپے رہاہے یہی وجہ ہے کہ کاشتکاروں کو27روپے کافی من کے حساب سے خسارہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں میں تاخیرسے کرشنگ سیزن کاآغاز،شوگرملز کی جانب سے زیادہ کٹوتی اورتاخیرسے رقم کی ادائیگی سے مایوسی پھیلی ہوئی ہےجبکہ تاحال گنے کے کرشنگ سیزن کابھی آغازنہیں گیاکیاہے جس کی وجہ سے کسانوں کے پاس پڑامال خراب اور کاشتکاروں کو گندم کے بوائی کیلئے بروقت زمین نہیں ملی رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کرشنگ سیزن شروع کرکے گنے کا فی من نرخ بڑھاکر210روپے مقررکیاجائے بصورت دیگر کل جمعرات کے روز صوبے کے کسانوں پرمشتمل جناح پارک پشاور میں ایک بڑاجلسہ ہوگااورجلسے کے بعد تمام کاشتکارصوبائی اسمبلی کی جانب احتجاجی جلوس بھی نکالا جائے گا ۔
تازہ ترین