وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کی درخواست پر ان سے وزارت خزانہ کا قلم دان واپس لے لیا۔
وزیراعظم نے ان کی 3 ماہ کی چھٹی منظور کی ،اس دوران وفاقی وزیر کا عہدہ اسحاق ڈار کے پاس رہےگا ،اگر اس دوران انہوں ذمہ داریاں نہ سنبھالیں تو وہ وزیر نہیں رہیں گے۔
وزیراعظم کو اسحاق ڈار کا خط ملا، جس میں انہوں نے وزارت سے چھٹی کی درخواست دی تھی ،جس پر شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے مشاورت کی اورانہیں اعتماد میں لینے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ کی درخواست منظور کرلی۔
اسحاق ڈار کی تین وزارتوں کی ذمہ داریوں سے سبکدوشی اور چھٹیوں کی منظوری کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔
اسحاق ڈار کی چھٹیوں کے دوران وزارت کا قلم دان وزیراعظم کے پاس رہے گا ،اس حوالے وفاقی وزیر خزانہ بھی مطلع کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزارت کے روزمرہ کی ذمہ داریاں نباہنے کے لئے وزیر مملکت یا مشیر خزانہ کی رواں ہفتے کے دوران تعیناتی کو ممکن بنایا جائےگا ۔