• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، میجر اسحٰق شہید، آرمی چیف کی جنازے میں شرکت

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میجر اسحاق شہید ہوگئے۔28سالہ میجر اسحاق ایک سالہ بچے کے باپ تھے۔ میجر اسحاق شہیدکی نماز جنازہ میں چیف آ ف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگراعلیٰ فوجی حکا م نے شرکت کی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہم مادر وطن کا دفاع کرتے رہیں گے اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاںنہیں جائیں گی‘ہم مادر وطن سے محبت کی قیمت ادا کررہے ہیں، یہ ہے وہ قیمت جو مادر وطن کے لئے ہم پیش کررہے ہیں‘ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ شہید میجر اسحاق کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور نہ ہی ہم اس پر سمجھوتہ کریں گے۔میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں ملک دشمن دہشت گردوںکی جانب سے فائرنگ میں میجر اسحاق کی شہادت پر تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ ایم کیوایم پاکستان ان کے دکھ میں برابرکی شریک ہے ۔
تازہ ترین