• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داروں کو بر طرف کیا جائے،وسیم فیروز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئن وسیم فیروز نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داروں کو بر طرف کیا جائے جن کے غلط اور من پسند فیصلوں نے قومی کھیل کو تباہ کردیا ہے، پی ایچ ایف میں جانب داری کا بازار لگا ہوا ہےجس کی وجہ سے ہم مسلسل زوال کا شکار ہیں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سلیکٹرز بنادیا گیا ہے جن کو کھلاڑیوں کے نام تک معلوم نہیں ہیں وہ پر فار منس کا کس طرح جائزہ لیں گے،انہوں نے موجودہ ہیڈ کوچ فر حت خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عہدے کے لئے پی ایچ ایف کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں،ملبورن کے ایونٹ میں وہ کس دبائو پر جونیئر کھلاڑیوں کو ٹیم کے ساتھ لے گئے اور اب اس کا رونا رورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی جونیئر ٹیم میں کراچی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا گیا، بغیر سینٹر فاروڈ کے ٹیم کو ایشیا کپ اور چار قومی ہاکی ٹور نامنٹ میں بھیجا گیا، حسیم خان کو جان بوجھ کر ٹیم سے نکالا گیا،انہوں نے کہا کہ وزر اعظم نے فوری طور پر پی ایچ ایف میں تبدیلی نہیں کی تو وہ دن دور نہیں جب قوم کی جانب سے اس کھیل پر ازخود پابندی کا مطالبہ سامنے آ جائے گا۔
تازہ ترین