• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہنواز رانجھا نے پارٹی آفس پر قبضہ کرلیا ، شیخ رشید کا الزام

Shahnavan Ranjha Occupied The Office Of Awami Muslim League Accused Of Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہورمیں ان کے پارٹی آفس پر وزیر مملکت محسن شاہنواز رانجھا نے قبضہ کرلیا ہے، دفتر کا فرنیچر، کمپیوٹرز اور دیگر سامان بھی ان کے قبضے میں ہےجبکہ مقدمہ درج کرانے کےلیے تھانہ سول لائنز کو درخواست دے دی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈیوس روڈ پر عوامی مسلم لیگ کا دفتر جس پلازہ میں واقع ہے اس کے مالک کو 2 لاکھ روپے ایڈ وانس اور8 سال سے ماہانہ کرایا دیا جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دفتر کو خالی کرنےکے معاملے پر مالک سے تنازع چل رہا تھااور عدالت کے حکم امتناعی پر کرایہ رینٹ کمشنر لاہور کو جمع کرایا جا رہا تھا۔

شیخ رشیدنےمزید کہا کہ پلازہ مینجر نے عوامی مسلم لیگ کے دفتر کو ڈبل لاک کردیااور فرنیچر سمیت دفتر کا سارا سامان قبضے میں لےلیا اورمحسن شاہنواز رانجھا سے رابطہ کر نے کو کہاتاہم جب محسن شاہنواز رانجھا سے رابطہ کیا تو انہوں نے فون ہی نہیں سنا ۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن شاہنوا ز رانجھا اوران کے 10 ساتھیو ں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کےلیے تھانہ ریس کورس میں درخواست دیدی ہے۔

ادھر محسن شاہنوا ز رانجھا کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے اُن پر غلط الزام لگایا ہےجبکہ اُن کا اس پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

تازہ ترین