• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسرگناہ گاروں کو ہوتا ہے، وزیرصحت آسام

Cancer Inflicted Those Who Commit Sins Assam Health Minister

بھارتی حکمران جماعت کے وزیر کی جانب سے کینسر کو خدائی انصاف قرار دینے پر انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔انکا کہناتھا کہ کینسر گناہ گاروں کو ہوتا ہے۔

Assam-Health-Minister222

ریاست آسام کے وزیرِ صحت ہیمانتا بسوا شرما نے کہا تھا کہ لوگوں کو کینسر جیسی بیماریاں 'ان کے والدین کے گناہوں کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہیں۔

انکے اس ظالمانہ بیان پر کینسر میں مبتلا افراد نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا، اورریاستی وزیر صحت پر شدید تنقید کی۔اورمخالفین نے وزیر سے فوری معافی کا مطالبہ کیا ۔جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ہیمانتا بسوا شرما کے بیان پر کافی تنقید کی گئی۔

دریں اثنا ہیمانتابسوا شرما نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی بات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے، میرے والد سمیت کئی احباب و رشتہ دار اس مرض کا شکار ہوئے ہیں، میرے بیان سے اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔

تازہ ترین