• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کو ثابت کرناہے وہ بھٹواوربے نظیر کی وارث ہے،پرویزرشید

Todays Print

اسلام آباد‘لاہور(ایجنسیاں)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویزرشیدنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والوں کو ثابت کرناہے کہ وہ بھٹو اور بے نظیر کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکارہیںجبکہ وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کو ڈبو یا ہے‘ نوازشریف کو زرداری یا کسی اورکے سہارے کی ضرورت ہیں‘زرداری کسی اورکی بجائے جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں۔

جمعرات کو ایک انٹرویو میں پرویز رشید کا کہنا تھاکہ میثاق جمہوریت آج بھی زندہ ہے‘بروقت انتخابا ت اور سویلین بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا، کبھی ذاتی یا جماعتی مفاد میں ہاتھ ملانے کی بات نہیں کی‘ عدم تعاون سے جمہوریت کا لبادہ اتر جائے گا‘گیند اب پیپلز پارٹی کے کورٹ میں ہے‘جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمارا ساتھ دیں تو کردار ادا کریں گے‘ پیپلز پارٹی والے ہماری پیشکش پر خوفزدہ نہ ہوں۔ دریں اثناءپنجاب اسمبلی کے احا طے میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کسی ملاقات کی بات نہیں کی اورنہ ہی انہیںزرداری کے سہارے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین