لاہور(ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی ارکان نے دبائو کے باوجود پارلیمنٹ پہنچ کر خوف کو شکست دی، اس کیلئے خراج تحسین پیش کرتی ہوں، اپوزیشن اپنی صفوں کی فکر کرے، تلخ حقائق بیان کرنے کو ٹکرائو کہنا غلط روش ہے، ادارے حدود سے نکل کر ایک شخص سے بغض رکھیں گے تو پھر تنقید بھی برداشت کریں، نواز شریف کو جیل بھیجا گیا تو جدوجہد تیز ہو جائے گی۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ معافی مانگنے یا این آر او (نیشنل ری کنسائلیشن آرڈیننس) کر کے سائیڈ پر ہونے کے بجائے نواز شریف نے جد وجہد کا راستہ اپنایا ہے، انہیں مائنس کرنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔