سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی نے اسحاق ڈار کو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے 3 ہفتوں کی مہلت طلب کرلی۔
احتساب عدالت میں آج سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں ان کے ضامن احمد علی قدوسی عدالت میں پیش ہوئے اور شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا۔
ضامن کے جواب میں استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج ہیں اسی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہورہے، عدالت اسحاق ڈار کا 50 لاکھ روپے کا زرِضمانت ضبط نہ کرے اور ہمیں 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔
عدالت نے اسحاق ڈار کی 50 لاکھ روپے کی ضمانت ضبط کرنے کے معاملے پر نیب سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔