• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی اہلکار شہید

Todays Print

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) پسنی میں بجلی کے ٹائورز لگانے والے مزدوں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید اورایک اہلکار سمیت 4مزدور شدید زخمی ہو گئے، جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے، وزیر اعلیٰ نے شدید مذمت کی ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق پسنی کے علاقے بدوق میں بجلی کے ٹاورز لگانے والے مزدورں کے کیمپ پر ہفتے کی شام نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار صوبیدار فرمان احمد موقع پر ہی شہید جبکہ ایک اہلکار صدام حسین سمیت 4مزدور شدید زخمی ہو گئے،۔

تازہ ترین