• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ڈپٹی میئر

کوئٹہ(آن لائن)ڈپٹی میئر یونس بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے مسائل سے غافل نہیں ہیں میٹروپولیٹن محدود وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہا ہے 2017-18کے پی ایس ڈی پی میں کوئٹہ کے لئے 50کروڑ روپے مختص کئے ہیں جو شہر کی خوبصورتی سمیت مختلف ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے یہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا کیونکہ یہ عوام کے پیسہ ہے جسے عوام پر صحیح معنوں میں خرچ کرنا ہے اگر ٹھیکیدار نے کام صحیح نہیں کیا تو ہم اس کے ٹھیکے منسوخ کرکے کام بندکریں گے ہم نے وعدہ کیا ہے کہ عوام کے مسائل حل کریں گے ۔
تازہ ترین