• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Quetta Sariab Road Blast

کوئٹہ میں گزشتہ روزسریاب روڈ پر ہونے والے خودکش حملےکا مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر ہونے والے خود کش حملے کا مقد مہ ایف سی اہلکار امیر اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں قتل،اقدام قتل اورانسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

گزشتہ روز سر یاب روڈپرخود کش حملےمیں 6 افرادجاں بحق جبکہ25افراد زخمی ہوئےتھے۔ زخمیوں میں 5ایف سی اہلکاربھی شا مل تھے، خودکش حملےمیں کمانڈنٹ ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین