کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین کبڈی چیمپئن شپ بھارت نے جیت لی۔ اتوار کو ہونے والے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 22 کے مقابلے میں 34 پوائنٹس سے شکست دی۔ ایران میں ہونے والے ایونٹ میں بھارت نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا ۔ پول میچ میں بھی بھارت نے پاکستان کو ماتدی تھی۔