کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں منشیات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ‘نو عمر لڑکے چرس و شراب کے رسیا ہونے لگے مختلف وسطی و نواحی علاقوں کاسی روڈ ‘کواری روڈ ‘جان محمد روڈ ‘کلی اسماعیل ‘سمنگلی روڈ ‘بروری روڈ ‘مغربی بائی پاس ‘سریاب روڈ سمیت کئی مقامات پر کھلے عام چرس اور شراب کی خرید و فروخت ہو رہی ہے جس کے باعث نوجوان نسل خصوصا‘‘ کم عمر لڑکے تیزی سے اس لت میں مبتلا ہو رہے ہیں والدین نے شکایت کی کہ انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود مذکورہ مقامات پر با آسانی چرس اور شراب دستیاب ہے عوامی حلقوں نےاپیل کی کہ منشیات کی خرید و فروخت کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو پابند بنایا جائے کہ وہ نئی نسل کو تباہی کے دہانے پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔