اسلام آباد (خبرایجنسی)سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میرے گھر میں کوئی ہلاکت تو درکنار کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا،احسن اقبال اپنی ناہلی چھپانے کے لئے بے سروپا بیانات سے گریز کریں۔
کیا یہ وہی شخص نہیں ہے جس نے کہا تھا کہ میں 3گھنٹوں میں دھرنا کلیئر کرا دوں گا اور اب آپریشن کا سارا بوجھ عدالت پر ڈال رہے ہیں،یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ اتنا بے خبر اور غیر ذمہ دار ہے۔اتوار کو چوہدر نثار نے اپنے بیان میں کہاکہ میرے گھر میں کوئی ہلاکت تو درکنار کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا،احسن اقبال کے عہدے کا تقاضہ تھا کہ آپریشن پر بہانے بنانے کی بجائے اپنی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔