• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مریض کے پیٹ سے سکے اور سوئیاں برآمد

Doctors Find 263 Coins Shaving Blades Needles In Mans Stomach

بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک شخص کے پیٹ سے 263 سکے، سوئیاں، شیونگ بلیڈز اور شیشے کے ٹکڑے نکا ل لئے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 32 سالہ محمد مقصود کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا، ایکسرے اور مختلف ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں کوپیٹ کے درد کی وجہ ملی ،جس کے بعدآپریشن کرکے اس کے پیٹ سے 5 کلوگرام کے لوہے کی اشیاء نکالی گئیں۔

ان اشیاء میں 10 سے 12 شیونگ بلیڈز، 4 بڑی سوئیاں، چین ، 263 سکے اور کانچ کے ٹکڑے شامل تھے۔

ذہنی طور پر بیمار یہ شخص چھپ چھپ کر یہ چیزیں کھاتا تھا۔

تازہ ترین