• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے منصوبہ پر کام جاری

اسلام آباد ( آن لائن ) پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبرکیبل بچھانے کے منصوبہ پر کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تکنیکی تعاون کے منصوبوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ منصوبہ میں سپیشل کمیو نیکیشن آرگنائزیشن ( ایس سی او ) اور چین کی ہواوے ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اہم کرداردا کررہی ہے ۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ( ایس سی او) کے سیکٹر کمانڈر گلگت بلتستان کرنل عدیل صابرخان نے بتایا ہے کہ اس منصوبہ پرکام زورشور سے جاری ہے، منصوبہ کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر لائن بچھائی جارہی ہے منصوبہ پر 44 ملین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ ہے ، منصوبے کے 2018 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین