کوئٹہ(سٹی ڈیسک)حکومت بلاتاخیر گواد ر میں پانی کا مسئلہ حل کرائے گوادر کے لوگ پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں ان خیالات کااظہار انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا نے ایگزیکٹو چیئرمین حاجی فاروق شاہوانی کی قیادت میں آئےہوئے گوادر کی تاجر برادری سے بات چیت میں کیا انہوںنے کہا کہ ہر وقت اور ہر جگہ گوادرکے پانی کے مسئلے پر کھل کر بات کی ہے اور کرتے رہیں گے تاجر برادری اور عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے فرمایا تھا کہ جس کھیت سے دھکان کو میسر نہ ہو روزی اس کھیت کے ہر گوشہ گندم کو جلادو اس لئے حکمران جھوٹے بیانات سے عوام کو گمراہ تو کرسکتے ہیں لیکن حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتے عوام اور تاجر برادری پینے کے پانی سے محروم ہے جو حکمرانوں کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی کے مسئلے پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور ہم کور کمانڈر بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گوادر میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا نوٹس لے تاکہ گوادر کے عوام اور تاجر برادری احتجاج پر مجبور نہ ہوسکے اس موقع پر گوادر کی تاجر برادری نے مرکزی صدر رحیم آغا کو گوادر آنے کی دعوت دی جو مرکزی صدر نے قبول کی۔