• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنا ختم ہونے کے 3 روز بعد ریڈ زون سے کنٹینر ہٹادیے گئے

Dharna Three Days After Containers Were Removed From The Red Zone

فیض آباد دھرنا ختم ہونے کے تین روز بعد اسلام آباد کے ریڈ زون سے کنٹینرہٹادیے گئے،نادرا اور کشمیرہائی وےچوک پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کے خلاف نوٹس پر سماعت آج ہوگی ۔عدالت نے حساس اداروں کے افسران کو طلب اور جامع رپورٹ پیش کرنےکاحکم دےرکھا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 21 نومبر کو دھرنے کا نوٹس لیا تھا۔

دوسری جانب لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پر جڑوا ںشہروںکو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لبیک نے 22 روز تک دھرنا دیا تھا۔

 

تازہ ترین