• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف پر حملے کے ملزمان ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری

All Accused Of Perwaiz Musharraf Attack Acquitted

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں سزا یافتہ تینوں ملزمان کو بری کردیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پرویز مشرف حملہ کیس میں سزا یافتہ ملزمان کی درخواستوں کی سماعت کی۔

جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیے کہ مچھلی اصل تھی لیکن استغاثہ کی غفلت سے جال سے نکل گئی، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

عدالت عظمیٰ نے تینوں ملزمان انتخاب عباسی، ظفر علی اور محمد کبیر کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا، تینوں ملزمان پرسابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا جب کہ تینوں ملزمان پر ٹی ٹی پی سے تعلق کا بھی الزام تھا۔

تازہ ترین