کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) پسنی ائیرپورٹ کے قریب لیویز کی گاڑی الٹنے سے 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پسنی ائیرپورٹ کے قریب گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں لیویز کے تین اہلکار سخی ولد امجد،وسیم ولد محمدانوراورزاہد ولد عبدالخالق زخمی ہوگئے ، لیویز اہلکار آنکاڈہ ڈیم سے اورماڑہ جارہے تھے۔