• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈالیون کا دورہ اورہاکی لیگ کیلئے پی ایچ ایف کو کلیئرنس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزارت داخلہ نے ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سیکورٹی کلیئرنس جاری کر دیا ہے۔ وفاقی ادارے نے ورلڈ ہاکی لیگ کیلئے بھی کلیئرنس دے دیا ہے جس کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہوگئے ہیں کہ مشہور ہاکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلیے وزارت داخلہ سے سیکورٹی کلیئرنس کی درخواست کر رکھی تھی،پاکستان الیون اور ورلڈ ہاکی الیون کے مابین 10 اور 12 جنوری تک لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ الیون میں انگلینڈ، ہالینڈ، جرمنی، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ وزارت داخلہ نے ورلڈ الیون کے دورہ کیلیے سیکورٹی کلیئرنس کے ساتھ پی ایچ ایف کو ورلڈ ہاکی لیگ کروانے کیلئے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف 2018ءمیں ورلڈ ہاکی لیگ کرانے کی تیاریاں کررہی ہے۔ اس بارے میں ابتدائی حکمت عملی بھی تیار ہورہی ہے۔
تازہ ترین