• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعدرفیق اور میاں نصیر کی نااہلی،سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونل فیصلے کیخلاف سماعت کل ہو گی

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے عام انتخابات میں کامیاب قرار دیئے جانے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروموجودہ وفاقی و زیرریلوے خواجہ سعد رفیق اورحلقہ پی پی 155 سے میاں نصیر کو نااہل قرار دیئے جانے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کو سماعت کیلئے مقررکردیاہے،جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس اعجاز الاحسن پرمشتمل تین رکنی بنچ کل( 6 دسمبر) کیس کی سماعت کرے گا، اس حوالے سے مدمقابل امیدوار حامد خان نے سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی،یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مد مقا بل امیدوار حامد خان نے الیکشن ٹریبونل میں خواجہ سعد رفیق کی کامیابی کوچیلنج کیا تھا ،جس میں فاضل ٹریبونل نے سماعت مکمل ہونے کے بعد انتخابات میں دھاندلی کے الزامات میں اس حلقہ میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کا حکم جاری کیا تھا،جس کے خلاف خواجہ سعدرفیق اور میاں نصیر نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں،جن کی سماعت کے دوران جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 11 مئی 2015کو ان دونوں کی رکنیت عبوری طور پر بحال کرتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت ملتوی کردی تھی،یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نےان دونوں حلقوں میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیاتھا۔

تازہ ترین