پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ سندھ اور پنجاب کے لئے عدالتوں کا رویہ اور قانون الگ الگ ہے۔
ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ یہ دہرا معیار سپریم کورٹ کے لئے امتحان ہے ، اب ایسا نہیں چلے گا ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود گرفتاری ہوئی نہ نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ اس کے نوازشریف فیملی کے برعکس شرجیل میمن خود پیش ہوئے لیکن انصاف نہیں مل رہا ۔