• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا آئی ایم ایف جائزہ مشن کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےجمعرات کو آئی ایم ایف جائزہ مشن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی وہ ماضی کے سالوں میںپاکستان کی سہ ماہی اقتصادی کار گزاری کا جائزہ آئی ایم ایف مشن دبئی میںلیا کرتا تھا مگر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دبئی میںآئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ پاکستانی عہدیداروں کے ہفتہ طویل اجلاسوں کا سلسلہ بند کرا دیا ہے جسکے نتیجے میں ایک سہ ماہی کے جائزے پر کئی کروڑ روپے کا خرچہ ہونا بند ہوگیا ہے کیونکہ درجن دو درجن سینئر پاکستانی ا قتصادی عہدیدار قومی خزانے سے فضائی ٹکٹ دبئی میں شاندار ہوٹلوں میںہفتہ بھر قیام اور بڑی بڑی گاڑیوں کا استعمال کئی کئی سالوںسے اس طرز پر کرتے چلے آرہے تھے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے غیر محفوظ حالات کی وجہ سے اپنا مشن اسلام آباد نہیںبھیج رہا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس فضول خرچی کو یہ کہہ کر بند کرادیا کہ جب چین کے صدر وزیراعظم وزیر خارجہ امریکی وزیر دفاع حتیٰ کے غیر ملکی سربراہان وزرائے اعظم اور دوسرے وفود تین چار سالوں سے اسلام آباد جیسے محفوظ دارالحکومت کے دورے کرتے رہے ہیں تو آئی ایم ایف جائزہ مشن بھی اسلام آباد آکر پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے جائزہ مشن پیر سے وزارت خزانہ میں اپنی ذمہ داریاں پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ بیٹھ کر پوری کر رہا ہے اور ہر طرح سے اسے محفوظ ماحول رہائش دستیاب ہے۔
تازہ ترین