• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ہاکی الیون کے دورہ پاکستان میں ایک میچ کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آئندہ سال جنوری میں ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایک میچ کم کردیا ہے، پی ایچ ایف کے حکام نے ابتداء میں دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈ الیون اپنے دورہ میں کراچی، لاہور اور پنڈی میں میچز کھیلے گی مگر بدھ کو پی ایچ ایف کے سکریٹری شہباز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ مہمان ٹیم صرف دو میچ کھیلے گی ، جس میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، کوریا، چین، ملائیشیا، اسپین، بیلجیم، ہالینڈ اور جرمنی کے کھلاڑیوں سے بات چیت آخری مراحل میں ہیں۔ دورہ میں میچوں کے حوالے سے پی ایچ ایف کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرا میچ اگر کھیلا گیا تو اسے لاہور میں ہی کرایا جائے گا اس حوالے سے کچھ سیکیورٹی مسائل بھی ہیں ، پنڈی اسٹیڈیم کی ٹرف سے پی ایچ ایف کے حکام مطمئن نہیں ہیں۔ پی ایچ ایف کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون دس جنوری کو پاکستان پہنچے گی ، پہلا میچ 12 جنوری کو کراچیجبکہ دوسرا14 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان میچوں کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، میچوں کے دوارن پاکستان اور دیگر ملکوں کے سابق عظیم کھلاڑیوں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہال آف فیماعزاز سے نوازا جائے گا ۔ اس دورے سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستانی ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے راضی کرنے کا موقع بھی ملے گا، جس سے پاکستان میں ہاکی کے عالمی مقابلوں کے دروازے بھی کھلے گے، پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کے نہ ہونے سے قومی ہاکی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
تازہ ترین