• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی تباہی کے دہانے پر،فیڈریشن کے پاس کوئی منصوبہ نہیں، دانش کلیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئن دانش کلیم نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کی کارکردگی حد درجہ ناقص ہے جس کی وجہ سے قومی ہاکی ٹیم مسلسل زوال کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی دو سالہ کارکردگی انتہائی ناقص ہے، دو سال میں ایک بھی آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ نہیں کرایا گیا۔ سابق سکریٹری آصف باجو ہ کےدور میں 11 ہاکی اکیڈمیوں نے بہترین کام کیا۔ پورے پاکستان سے کھلاڑی آگے آئے، تمام ہونہار کھلاڑیوں کو و ظیفہ اور کوچز کو اعزازیہ دیا جاتا تھا، ایک اچھا ڈو میسٹک سسٹم تھا، ڈومیسٹک پر کوئی توجہ نہیں دی جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آئندہ 5 سال تک بھی ہاکی بہتر نہ ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف5 ٹورز پر 48 کروڑکا خرچہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ فیڈریشن کے مالی معاملات کا آڈ ٹ کرایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کھلاڑیوں میں اعتماد کی کمی ہے، ناکامیوں کی وجہ سے کھلاڑی پریشانی سے دوچار ہیں، ٹیم انتظامیہ کو بار بار تبدیل کیا جارہا ہے، سینئرکھلاڑیوں کے متبادل تلاش کئے بغیر ان کو ٹیم سے باہر کردیا گیا جس سے ٹیم کی پرفارمنس بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آتی ہے جس کے باعث یہ کھیل دن بدن زوال کا شکار ہوتا جارہا ہے۔
تازہ ترین