راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)برطانیہ اور جرمنی سے 65پاکستانیوں کوڈی پورٹ کرکے اسلام آبادبھیج دیاگیا۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق بدھ کوایک سپیشل فلائٹ کے ذریعے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 37پاکستانی بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے ان میں تین ڈی پورٹیزکے پاس پاکستان سے بیرون ملک جانے کاسفری ریکارڈنہ تھاجس پرانہیں حراست میں لے کرپاسپورٹ سیل اقبال ٹاؤن بھیج دیاگیا۔جب کہ 34کوگھرجانے کی اجازت دے دی گئی ۔ادھرجرمنی سےاسلام آبادآنے والی ایک سپیشل فلائٹ میں 28پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایاگیاان میں سے 13کاسفری ریکارڈدستیاب نہ ہونے پرانہیں پاسپورٹ سیل اقبال ٹاؤن شفٹ کردیاگیا جب کہ ایک ڈی پورٹی جس کانام اشرف بتایاجاتاہے کوراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شفٹ کردیاگیا جس کے بارے بتایاجاتاہے کہ اسے دوران پروازہارٹ اٹیک ہوا۔دیگر14ڈی پورٹیزکوتصدیق کے بودگھرجانے کی اجازت دے دی گئی ۔مذکورہ افرادکے بارے میں بتایاجاتاہے کہ یہ لوگ غیرقانونی طورپرجرمنی اورانگلینڈمیں قیام پذیرتھے جنہیں وہاں کی حکومتوں نے حراست میں لے کرواپس وطن بھیج دیا۔