کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کپڑا اور ادویہ برآمد کر لیں ڈپٹی کلکٹر مقبول احمد سپرنٹنڈنٹسردار شاہ زمان جوگیزئی انسپکٹرز حیات اللہ خان درانی تنویر احمد پر مشتمل عملے نے بلیلی چوک پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑااور بھارتی ادویہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیں۔