• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی میں ہڈیوں اور کان کے امراض پر ورک شاپ

Dow University Workshop On Bone And Ear Disease

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہڈیوں اور کان کے امراض اور علاج کے موضوع پر دسویں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں ماہر امراض ہڈی جوڑ اور ای این ٹی سرجنز کی بڑی تعداد اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔

ماہرین طب نے بتایا کہ انسانی جسم کے اہم حصوں میں کان بھی شامل ہے جو اپنی مخصوص بناوٹ کی وجہ سے اس قدر پیچیدہ ہے کہ بعض معاملات میں اس کی سرجری کرنا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔

اسی طرح جسم میں موجود بعض ہڈیاں بھی بہت پیچیدہ ہونے کے باعث ان کے آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

تقریب میں شرکا کو ہڈیوں اور کان کی مختلف بیماریوں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

تازہ ترین