نارووال(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ خادم رضوی، طاہر قادری، آصف زرداری مل کر بھی حکومت نہیں گرا سکتے، سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اور کسی کو حکومت گرانے کی مذموم سازش نہیں کرنے دیں گے۔پولی ٹیکنیکل کالج نارووال میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی، معیشت اور امن کے ساتھ تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کی کیونکہ ترقی کا دارومدار تعلیمی صلاحیتوں پر ہے، کوئی مسلمان ختم نبوت پر ایک حرف بھی لائے وہ اسلام سے خارج ہے۔