اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اسلام آبادکی ایک شاہراہ کو اپنی جان پر کھیل کی کئی زندگیاں بچانے والے طالب علم اعتزاز حسن کے نام منسوب کیا گیا ہے۔ 15 سالہ طالب علم نے تقریباً چار سال قبل اپنے گاؤں ابراہیم زئی میں ایک خودکش حملہ آور کو سکول جانے سے روکا تھا جس میں وہ ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے کو ناکام بنانے کی وجہ سے بیسیوں طالب علموں کی زندگی بچائی گئی تھی۔ اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 کی ایک سڑک کو اعتزاز حسن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔اعتزاز حسن کو اُن کے اس کارنامے پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغۂ شجاعت جبکہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس کونسل نے انھیں بہادری کا ایوارڈ ʼگلوبل بریوری ایوارڈبھی دیاجاچکا ہے۔قبل ازیں اُن کی زندگی پر مبنی ’’سلوٹ‘‘نامی ایک فیچر فلم بنائی گئی ہے۔ اعتزاز حسن کے علاوہ سیکٹر ایف 8 میں ایک سڑک کو اگست 2010 میں پشاور میں مبینہ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے فرنٹئیر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ صفت غیور کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔