• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاتالونیا کے 6 سابق وزرا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

بارسلونا (نیوزڈیسک ) اسپین کی سپریم کورٹ نے کاتالونیا کے 6 سابق وزرا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ کاتالونیا کے سابق نائب وزیراعظم سمیت 4 رہنماؤں کی رہائی کی اپیل مسترد کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کی ریاست کاتالونیا کی خود مختاری کے لئے تحریک چلانے والے کاتالونیہ کے صدربلجیم میں مقیم ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔اسپین کی سپریم کورٹ نے کاتالونیا کے 6سیاست دانوں کی ضمانت منظور کی جبکہ سابق نائب صدر اوریل، سابق وزیر داخلہ سمیت دیگر 2 سیاسی رہنماؤں کی بیل مسترد کردی۔
تازہ ترین