• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر بارکنگ اینڈ ڈیگنم کی جانب سے کرسمس ڈنر کا اہتمام

لندن (پ ر) میئر آف بارکنگ اینڈ ڈیگنم کونسلر ڈاکٹر عبدالغفور عزیز کی طرف سے کرسمس ڈنر کا اہتمام کیا جس میں کونسل لیڈر ڈیرن روڈول، ڈپٹی لیڈر کونسلر ڈومینک، کونسلر امیدوار قیصر عباس، کونسلر غیاث الدین، کونسلر امیدوار فیض الرحمٰن پی پی پی یو کے، کے صدر محسن باری، گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم، امام منہاج القرآن حافظ طاہررسول، قانون دان سہیل خان، شفیق چوہدری، گل نواز، فیض گوندل، ریاض خان، عارف مغل، عادل سردار، آغا تنویر، کونسلر سعید احمد، کونسلر سعید غنی، کونسلر معین قادری، کونسلر لنڈارائس، کونسلر بل ٹرنر، میاں مسرور نائب صدر ن لیگ یوکے، بارکنگ مسلم کونسل کے ریاض بھٹی سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے میئر کونسلر عبدالغفور عزیز کو خوبصورت پروگرام کرانے پر مبارک باد پیش کی اور ان کی کمیونٹیز کے لئے خدمات کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر منیر نے کرسمس اور نیو ایئر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
تازہ ترین