• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،شہریوں نے رہزن کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) موسیٰ کالونی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران علاقہ مکینوں نے جرات کا مظاہرہ کر تے ہوئے راہزن کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا،پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی سریاب میں نامعلوم راہزن ایک شخص سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کر رہا تھا کہ علاقے کے مکینوں نے جرات کا مظاہرہ کر تے ہوئے ڈاکو کو پکڑ کر شدید زدو کوب کیا اور ملزم حیدر علی کو پولیس کے حوالے کر دیا، مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔
تازہ ترین