• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالتو جانور انسانوں کے رہن سہن کو دیکھ کر ان سے کئی چیزیں سیکھتے ہیں کہیں یہ انسانوں کی نقالی کرتے نظر آتے ہیں تو کہیں انسانوں کی طرح الفاظ دہراکر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالیتے ہیں۔

اب ذرا اس پالتو بلی کو ہی دیکھ لیں جس نے انسانوں کے انداز میں بیڈ روم کا دروازہ کھول کر سب کو حیران کردیا ہے۔

ویتنام سے تعلق رکھنے والی اس چالاک بلی کو جب کوئی دروازہ کھولنے والا نظر نہ آیا تو اس نے خود ہی اپنے منہ کا استعمال کرتے ہوئے دروازہ کھول دیا اور اندر چلاگئی۔

یہ منظر صاف ظاہر کرتا ہے اس پالتوبلی نے کئی بار اپنے مالک کو اس طرح دروازہ کھولتے اور بند کرتے دیکھا ہوگااور اب یہ پالتوبلی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

تازہ ترین