• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تینوں خانز کا اس سال بھی فلم انڈسٹری پر راج برقرار رہا

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی شان سمجھے جانے والے بولی وڈ کے تینوں خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر خان 2017 میں بھی فلم انڈسٹری پر قابض رہے۔انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس ایک آن لائن ڈیٹا بیس سسٹم ہے جس میں فلموں، ٹیلی ویڑن پروگرامزاور ویڈیو گیمز سے متعلق معلومات درج ہوتی ہیں۔ آئی ایم ڈی بی نے 2017 کے ہندی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے ٹاپ 10 اسٹارز کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں سے بولی وڈ پر راج کرتے آرہے تینوں خانز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان اس سال بھی بھارتی فلم انڈسٹری پر چھائے رہے۔آئی ایم ڈی بی کی فہرست کے مطابق شاہ رخ خان اپنی دو فلمیں رئیس اور جب ہیری میٹ سجل کے ساتھ رواں سال بولی وڈ پر چھائے رہے جبکہ اس لسٹ میں دوسرے نمبر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں جو اپنی فلم’سیکریٹ سپر اسٹار‘میں نظر آئے تاہم 2016 میں ریلیز ہوئی فلم’دنگل‘کی کامیابی کے باعث وہ رواں سال بھی خبروں میں رہے۔بولی وڈکے سلطان سلمان خان 2017 میں مقبولیت میں تیسرے نمبر پر رہے۔ اس سال ان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘بولی وڈ پر ناکامی کا شکار ہوگئی لیکن فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘کے باعث وہ ایک بار پھر خبروں کا مرکز بن گئے جب کہ فلم کے ٹریلر نے انہیں ایک بار پھر مقبول اداکاروں کی فہرست میں لا کھڑا کیا۔اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تمنا بھاٹیا،پانچویں پر پربھاس،چھٹے نمبر پر عرفان خان،ساتویں پر انوشکا شرما،آٹھویں پر انوشکا شیٹھی،نویں پر ریتک روشن جبکہ دسویں نمبر پر بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا نام درج ہے۔
تازہ ترین