• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم ،حمزہ بچے ہیں رابطہ ہوتا نوازشریف سےہوتا، غوث علی شاہ

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)مسلم لیگ کے سنئیر رہنماء وسابق وزیر دفاع سید غوث علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت مریم نواز یا حمزہ شہباز سے ملاقا ت یا رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ رابطے کا قائل نہیں ،جب ملاقات کرونگا تو میڈیا سمیت سب کو آگاہ کرونگا ،مسلم لیگ ن کے لوگ رابطے میں رہتے ہیں ،اس سے یہ مطلب نہ نکالا جائے کہ میرے ن لیگ کی قیادت سے اصولی اختلافات ختم ہوگئے ہیں ،لاہور روانگی سے قبل کراچی سے جاری بیان میں سید غوث علی شا ہ نے کہا کہ مریم یا حمزہ شہباز بچے ہیں وہ مجھ سے رابطے کر کے پارٹی میں واپس لانے کے لئے کیسے آمادہ کرسکتے ہیں ،مجھ سے آگر رابطہ کرتے تو براہ راست نوازشریف رابطہ کرتے ،کسی مڈل مین کے ذریعے رابطے کی ضرورت نہیں ہے۔
تازہ ترین