• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر زاور پیرامیڈیکس باقاعدگی سے فرائض انجام دیں:سیکرٹری صحت

کوئٹہ(خ ن) صوبائی سیکرٹری صحت جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم کی گئی طبی سہولتوں کا فائدہ لوگوں تک اس صورت میں پہنچ سکتا ہے جب ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف باقاعدگی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں خصوصاً صوبے کے دیہی علاقوں میں اس کی اشد ضرورت محسوس کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار، نرسنگ ٹریننگ انسٹویٹ خضدار مڈوائفری سکول خضدار، لیبر ہسپتال خضدار اور جھالاوان میڈیکل کالج خضدارکے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کااظہار کیاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خضدار کے ڈاکٹرز اور عملہ باقاعدگی سے حاضر رہتاہے اور دلجمعی سے فرائض انجام دیتا ہے اس موقع پر انہیں بتایاگیا کہ ہسپتال کی اوپی ڈی میں روزانہ ہزار سے پندرہ سومریضوں کا علاج کیاجاتاہے جبکہ ہفتے بھر میں 70سے زائد مریضوں کا آپریشن بھی کیا جاتا ہے ان میں خضدار ضلع کے علاوہ دیگر اضلاع اور گردونواح کے مریض بھی شامل ہوتے ہیں سیکرٹری صحت کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خضدار ڈاکٹر سومار خان بلوچ نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں ڈائیلاسز کا عمل شروع کردیاگیا ہے اور ڈاکٹر صاحبان بڑی خوش اسلوبی سے ڈائیلاسز کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ خضدار میں لوڈ شیڈنگ دفتری اوقات کار میں کی جاتی ہے اور اس کا دورانیہ طویل ہوتا ہے جس پر سیکرٹری صحت نےکیسکوحکام کو لوڈشیڈنگ کے اوقات کار تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کریں۔ بعدازاں سیکرٹری صحت نے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور ڈویژنل وضلعی انتظامیہ و کسیکو حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقدکیا جس میں انہوں نے لوڈ شیڈنگ سے خضدار کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے متاثر ہونے کے حوالے سے و دیگر امور پر بات چیت کی۔
تازہ ترین