• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین : شدید سردی کے باعث آبشار اور دریا جم گئے

چین میں ان دنوں سخت سردی پڑ رہی ہے اور برف نے ہر شے جما دی ہے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ منظر چین کے ایک دریا پر دیکھنے کو ملا جہاں دریا پر جمی ہوئی برف کے دلچسپ نظارے نے شائقین کو مبہوت کرڈالا۔

ملک کے مختلف شہر کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں شدید سردی کے باعث آبشار اور دریا جم گئے ہیں جس سے کئی علاقے ایک خوبصورت وادی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

قدرت کے یہ حسین مناظر دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور سرد موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

 

تازہ ترین