• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی میں سالانہ لکس گولڈن روز ایوارڈزکی تقریب

ممبئی میں لکس گولڈن روز ایوارڈز 2017 کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلم انڈسٹری کے چمکتے ستاروں نے شرکت کی۔

ان میں کرینہ کپور خان، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، جیکولین فرنینڈس، مادھوری، شاہ رخ خان اور سوشانت سنگھ راجپوت سمیت دیگراسٹارز جلوہ گر ہوئے۔

لکس گولڈن روز ایوارڈز کی تقریب گزشتہ سال بھی منعقد کی گئی تھی، جس کے پرومو میں دپیکا پڈوکون، سری دیوی، مادھوری، شرمیلا ٹیگور اور شاہ رخ خان کو حصہ بنایا گیا تھا۔

تقریب میں مادھوری کو ٹائملس بیوٹی ایوارڈ دیا گیاتاہم اس دوران میوزک کنسرٹ بھی ہوا جس میں مختلف گلوکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا اور شائقین سے داد وصول کی۔

تازہ ترین