• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد فلائی اوور کے نیچے جھونپڑیوں میں آگ،سامان جل گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد فلائی اوور کے نیچے قائم خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں میں آگ لگنے سے متعدد جھگیاں اور سامان جل گیا ،تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے پیٹرول پمپ اسٹاپ پر واقع فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی طور پر قائم خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں میں منگل کی سہ پہر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،ترجمان نے بتایا کہ جھونپڑیاں میں لگنے والی آگ کی اطلاع پر 2گاڑیاں بھیجی گئی تھیں تاہم ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا انہوں نے مزید بتایا کہ آگ لگنے سے متعدد جھونپڑیاں اور ان میں موجود سامان جل گیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
تازہ ترین