• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت،نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا،امیر کا بیٹا نائب وزیراعظم مقرر

کویت سٹی(این این آئی)کویت کی 16 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے ۔امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے کابینہ میں شامل وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امیر کویت نے قبل ازیں ایک حکم نامے کے ذریعے نئی کابینہ میں شامل وزراء کی منظوری دی تھی ۔انھوں نے شیخ جابر المبارک الصباح کو وزیر اعظم برقرار رکھا ہے ۔ وزارت دفاع کا منصب اپنے بڑے بیٹے شیخ ناصر الصباح الاحمد الصباح کو سونپا ہے ۔وہ اول نائب وزیراعظم بھی ہوں گے۔
تازہ ترین