• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کےصدر کِم جونگ اور دنیا کی بیشتر شخصیات کا کہنا بالکل صحیح ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بوڑھا اور پاگل جنونی شخص ہے۔ کبھی مسلم ممالک پر پابندیاں لگانا اور کبھی اُنہیں دہشت گرد قرار دینا، تو کبھی ڈومور کا مطالبہ کرنا اور کبھی پاکستان کی بجائے بھارت کی حمایت کرنا وغیرہ ٹرمپ کے شوق ہیں۔ حال ہی میں ٹرمپ نےعالمی دباؤ کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلخلافہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کی وجہ سے امریکا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ مسلم ممالک کو چاہئے کہ اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے پلیٹ فارم سے مل کر امریکہ کے اس اقدام کے خلاف آواز اٹھائیں اور اربابِ اختیار سے گزارش ہے کہ متحد ہو کر اس مسئلے کا حل نکالیں۔
(عمارہ ارشد)
ammaraarshad072@gmail.com

تازہ ترین