• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ

Dr Asim Corruption Case

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف سترہ ارب روپےکرپشن سے متعلق ریفرنس کو کالعدم قراردینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم و دیگر کیخلاف سترہ ارب روپے کرپشن سےمتعلق ریفرنس کو کالعدم قرار دینے سےمتعلق سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ایس ایس جی سی میں غیر قانونی ٹھیکے دیئےاور سترہ ارب کی کرپشن کی، ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہے ۔

عدالت نےڈاکٹرعاصم ودیگرکی ریفرنس کالعدم قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ اٹھارہ ماہ گزر جانے کے باوجود ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

تازہ ترین