• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارمقدمات میں عمران کی عبوری ضمانت میں 2جنوری تک توسیع

Todays Print

اسلام آباد (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف پی ٹی وی‘پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں ان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری 2018ءتک توسیع کر دی ہے ۔بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ پیش ہوئے، عمران خان نے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ عدالت نے عمران خان کے خلاف درج پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس ،ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس اور لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے الزام میں درج مقد مات کی سماعت 2جنور ی تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عمران خان کو 19 دسمبر کو طلب کیا تھا۔ عمران خان کے خلاف پی ٹی وذی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات کی تاریخ سماعت تبدیل کر دی گئی ہے اور آئندہ سماعت 19 دسمبر کی بجائے 2 جنوری 2018 کو ہو گی۔

تازہ ترین