• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس صارفین کو نئے بل دس فیصد اضافے کے ساتھ جمع کرانا ہونگے

اسلام آباد ( حنیف خالد ) انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئیل کی قیمت 62ڈالر سے بڑھ کر 65ڈالر بیرل ہونے اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قیمت 115روپے کے لگ بھگ ہونے کے نتیجے میں ملک بھر میں سی این جی/ آر ایل این جی (REGASSIFIED LIQUID NATURAL GAS) کی قیمتوں میں ایک سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہو گیا ہے جو چند روز میں صارفین کو منتقل کردیا جائے گا اس سے سی این جی کی قیمت 57روپے لیٹر سے بڑھ کر 61روپے لیٹر ہو جائے گی جب کہ آر ایل این جی قیمت گیارسو کی بجائے ساڑھے بارہ سو فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی۔
تازہ ترین