کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو کمزور اور جمہوریت کو یتیم کرنے کی ہر کوشش کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اور قیادت کے اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے،میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے ملکی معیشت کو مفلوج کر کے غیر آئینی اقدامات کا راستہ ہموار کر رہے ہیں۔منظم سازشوں کے ذریعے پاکستان کی معیشت اور کاروباری معاملات کو انارکی کی طرف لے جانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دے کر عوام کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔